ہم نے جسےدل میں بسایاتھا
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہم نےجسےدل میں بسایا تھا
اسی نےدل کاگلشن جلایاتھا
اپنےدل کا گلزار لٹا کر بھی
کوئی شکوہ لب پہ نہ آیا تھا
دل ٹوٹنےکا اتناعادی ہوگیا
ہر ستم ہنس کر جھولی پایاتھا
آنکھ کھلی تومسمارہو گیا
جو سپنوں کامحل بنایاتھا
وہ سب کچھ لوٹ کہ لےگیا
جودل کامحافظ بنکرآیا تھا
More Love / Romantic Poetry






