دل کی یہ آرزو ہے ہم کو دلربا ملے
اس کی محبت کا لطف و کرم ہم کو ہی ملے
دیکھیں میرے نصیب کہ ہم کو کیا ملے
اب تک جو بھی درد ملے ان کے در سے ملے
اپنوں کی بددعا ہے ہمیں کوئی خوشی نا ملے
اللہ سے دعا ہے کبھی کوئی خوشی ہمیں بھی ملے
اس آس پر جی رہے ہیں وہ ہم سے گلے ملے
ایسے بہت سے ارمان ہیں میرے جس پر دم نکلے
اب تو یہی تمنا ہے ان کے در پر دم نکلے
شاید ہماری موت کے بعد ان کا دل بھی پگھلے