ہونٹوں سے تو چھینی ہی تھی مسکان ہماری
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiہونٹوں سے تو چھینی ہی تھی مسکان ہماری
اب لگتا ہے لے جائے گا تُو جان ہماری
مر جائیں گے اک روز یوں غزلوں کی زمیں میں
رہ جائے گی اشعار میں پہچان ہماری
اب رہتی ہے چہرے کی طبیعت میں اداسی
تب حُسن کی دنیا میں بھی تھی شان ہماری
اے کاش چلی آئے کبھی صبح بھی ملنے
ہر شام بنی رہتی ہے مہمان ہماری
وہ چاند ہے چمکے گا ،ہمیں دے گا اجالے
کر دے گا وہ راتوں کو یوں حیران ہماری
کیوں رہتی ہے مایوس مقدر سے تُو وشمہ
مشکل بھی تو ہو سکتی ہے آسان ہماری
More Love / Romantic Poetry






