محبت اپنی باقی ہے محبت اپنی زندہ ہے سحر کا وقت ہو یا شام غم کی حکمرانی ہو شب تاریک ہو یا چاندنی اجلی سہانی ہو پرندے چہچہاتے ہوں شفق بھی ارغوانی ہو ہر موسم میں تیری یاد، تازہ ہو پرانی ہو محبت اپنی زندہ ہے محبت زندگانی ہے