یوں اکیلاچھوڑکرتونہ جامجھے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یوں اکیلاچھوڑ کرتو نہ جا مجھے
تنہائی کی ناگن سےنا ڈھسوامجھے

اگرتجھے مجھ سےکوئی شکایت ہے
ایک بار تو وہ بات تو بتا مجھے

یہ درد میں سہہ نہ پاؤں گا
زہر جدائی کاتو نہ پلا مجھے

مجھےتجھ سے کتنا پیار ہے
فقط ایک بارتو آزما مجھے

دل سےسارےشکوےگلےبھلا کر
آ سچےدل سےگلے لگا مجھے

Rate it:
Views: 367
03 Aug, 2013