Add Poetry

یوں روز روزآئے کیٔ سال ہوگئے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

یوں روز روزآئے کیٔ سال ہوگئے
آ کر قریب پائے کیٔ سال ہوگئے

رہ رہ کے آ رہی ہے خدا جانے کس کی یاد
دیکھا ہے وہ سجائے کئی سال ہوگئے

چمکا ہے چاند آج در و بام پر اگر
چہرے پہ مسکرائے کئی سال ہو گئے

تُو عشق ہے تُو دل کے جزیرے میں قید رہ
پایا نہ دل بہائے کیٔ سال ہوگئے

سردی تمہاری یاد ہے اور اس کے ساتھ ساتھ
چائے کوئی پلائے کئی سال ہوگئے

اک شام میرے نام تو کر دیجیے حضور
اس دل کو ہسنائے کئی سال ہوگئے

رکھی ہے آپ نے یہاں کانٹوں سے دوستی
وشمہ ہے مسکرائے کئی سال ہو گئے

Rate it:
Views: 256
07 May, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets