Add Poetry

یہی وعدہ

Poet: Irfan Saeed By: Irfan Saeed, کراچی

یہی وعدہ لیا تھا نہ
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
لو دیکھو
دیکھ لو آ کے
میری آنکھوں کو دیکھو تم
یہ کتنی شوخ لگتی ہے
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئی بھی غم اگر آیا
اسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پرسکون ہوگا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا
مگر اک بات ہے جانا
کبھی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہوگا
کہی تلخی برا لہجا
کہی پہ سرد سا لہجا
کہی پہ درد کی جھیلیں
کہی لہجے کی کڑواہٹ
سنو
میں خوش تو ہوں لیکن
میرا ہر لفظ روتا ہے

Rate it:
Views: 354
29 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets