Add Poetry

یہ سب سویرا کی نزر نہیں ہے

Poet: M,Asghar mirpuri By: M,Asghar MIRPURI, Birmingham

ایسا رائی ہوں جس کا ہم سفر نہیں ہے
مجھے منزل کی بھی کوئی خبر نہیں ہے

جسے مانگا تھا خداسے وہی نہیں ملا
شاید میری دعاؤں میں اثر نہیں ہے

میں اپنے پیارے یار کو کیسے مناؤں
جو میری خطاؤں کو کرتا درگزر نہیں ہے

یہ اس کا تغافل ہے یا نا جانے کیا
یہ نہیں کے اسے میرےحال کی خبر نہی ہے

ایک دن اسے میرا خیال آئے گا ضرور
اس کا دل موم ہے کوئی پتھر نہیں ہے

میرا شہر اس کے لیے اجنبی تو نہیں
مگر وہ بھول کر بھی آتا ادھر نہیں ہے

میں جیتے جی تجھے کیسے بھول جاؤں
اتنا پتھر دل تو تیرا یہ یار اصغر نہیں ہے

اصغر جو کچھ بی لکھتا ہےسب فرضی ہے
کچھ بھی محترمہ سویرا جی کی نذر نہیں ہے

Rate it:
Views: 274
03 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets