Add Poetry

یہ عالم ہو گیا ہے بے بسی سے

Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, India

یہ عالم ہو گیا ہے بے بسی سے
کہ میں اکتا چکا ہوں زندگی سے

مجھے تاریکیوں سے ہے محبت
میں گھبراتا ہوں اکثر روشنی سے

نہیں مجھ کو ضرورت اب کسی کی
تنفر ہو گیا ہے آدمی سے

مجھے محبوب ہیں تنہائیاں ہی
بہلتا ہے مرا دل شاعری سے

اسے معلوم کیا میری تباہی
ہوئے ہیں خشک آنسو بے کسی سے

کتر ڈالے گئے ہیں بال و پر یوں
کہ اڑ سکتا نہیں بد قسمتی سے

محبت اس کی جب بھی سوچتا ہوں
میں رو پڑتا ہوں اکثر بے خودی سے

اگر اس کی توجہ ہو تو مجھ کو
نہیں پرواہ جہاں کی برہمی سے

مگر افسوس میری زندگی میں
بپا ہے حشر اس کی بے رخی سے

نگاہِ شوق کو اس کی طلب ہے
نہیں ہوتی تسلی اور کسی سے

مری نظروں کی دنیا بس وہی ہے
خلیلی# کیا مجھے مطلب کسی سے

Rate it:
Views: 668
31 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets