یہ جو پودے تمہارے باغ میں ہیں
یہ لگتے کتنے اچھے ہیں
ان پھولوں کا کیا راز ہے
،جو چادر اوڑھے کھڑے ہیں
اس ڈالی پر جو بیٹھے ہیں
کتنے سنہرے پرندے ہیں
اس گلشن کی ہوا میں مانو
کچھ تازے پھول بکھرے ہیں
یہ جو پودے تمہارے باغ میں ہیں
یہ لگتے کتنے اچھے ہیں
اُس آبشار کے گرتے پانی کے
سب قطرے میٹھے میٹھے ہیں
اس گلشن کی ہریالی میں
سب ہی مہکے بہکے ہیں
یہ جو پودے تمہارے باغ میں ہیں
یہ لگتے کتنے اچھے ہیں