یہ کس نے مجھ پہ اک نیا الزام رکھ دیا

Poet: shahzad hussain sa'yal By: shahzad hussain sa'yal, Sialkot

یہ کس نے مجھ پہ اک نیا الزام رکھ دیا
قتلِ رقیب پر ہے مرا نام رکھ دیا

ہر سمت شہر میں یہی باتیں ہیں ہو رہی
محفل میں آکے تو نے تھا کِیوں جام رکھ دیا

اب بات کون سی پہ وکالت کریں تری
دنیا نے جب ہمی پہ ہے الزام رکھ دیا

کچھ ایسے حادثات بھی ہیں رونما ہوے
ہستی کو میری جن نے در و بام رکھ دیا

ہم نے کہا تھا جایئے سائل کو چھوڑ کر
اور آپ نے خوشی سے یہی کام رکھ دیا

Rate it:
Views: 475
29 Oct, 2015