یہ کم ظرفوں کی دنیا ہے
Poet: Hina By: Hina, Lahoreیہ کم ظرفوں کی دنیا ہے
ہم دور بساہیں گے دنیا
جہاں ہر شے خالص ملتی ہو
نہ باتوں میں کڑواہٹ ہو
نہ سچ میں جھوٹ کی آہٹ ہو
نہ گھولےجہاں مٹھاس کوئی
ور پھر نہ توڑے اس کوئ
یہ کم ظرفوں کی دنیا ہے
ہم دوربسائیں گے دنیا
جہاں سانسوں کا کوئی دام نہ ہو
جہاں رشتےبکنا عام نہ ہو
جہاں مول کسی کا نہ لگتا ہو
کوئی یونہی اچھا لگتا ہو
یہ کم ظرفوں کی دنیا ہے
ہم دور بساہیں گے دنیا
یہاں ہر کوئی روٹھا روٹھا ہے
یہں ہر کوئی ٹوٹا پھوٹا ہے
ہرآنکھ سے چشمہ پھوٹا ہے
یہاں ظاہر باطن جھوٹا ہے
یہاں کم ظرفی کا عالم ہے
یہ کم ظرفوں کی دنیا ہے
ہم دور بساہیں گے دنیا
More Love / Romantic Poetry






