آنکھوں سے دریا
Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiاب جو بچھڑا تو خود کو سزا دوں گا میں
اپنی آنکھوں سے دریا بہا دوں گا میں
اب جو ٹوٹا کوئی خواب میرا اگر
اپنی آنکھوں کو ایسی سزا دوں گا میں
ایک ہی تو ملا ہے مجھے دوست یاں
اب کیا اس کو بھی گنوا دوں گا میں
میرے دل میں کہیں پر دھڑکتا تو ہے
آ کسی روز تجھ کو سنا دوں گا میں
اب بھی آیا نہ میرے بلانے سے تو
یاد رکھنا کے تجھ کو بھلا دوں گا میں
چھوڑ اس بات کو تو نے کیا کیا تھا آ
اپنے سینے سے تجھ کو لگا لوں گا میں
گر دیا دھوکہ مجھ کو تو سن لے تو بھی
راز تیرے ہیں جتنے بتا دوں گا میں
More Love / Romantic Poetry






