بہت مشکل ھے
Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississaugaآسیب یار سے بچنا بہت مشکل ھے
زندہ زندان سے نکلنا بہت مشکل ھے
اسکی یادوں سے بنا زھر ھو یا امرت
گھونٹ گھونٹ کر پینا بہت مشکل ھے
عشق کا انجام جو ھے سب کو معلوم
رات بھر ستارے گننا بہت مشکل ھے
پاؤں میں لرزا ھے اور دل بے قابو
اسکے کوچے سے گزرنا بہت مشکل ھے
یار کے ھوتے ھوئے ا ے میر ے رب
حاصل تیری رضا کرنا بہت مشکل ھے
کھوئے سحاب سے پوچھو کے کیا گزری
انجان صحرا میں برسنا بہت مشکل ھے
خوشبو خوشبو کو لئے بکھرتی ھے
جگ میں یکتا جینا بہت مشکل ھے
لے کر سنیاس اس دنیا سے عارف
کسی کے نام کی مالا جپنا بہت مشکل ھے
More Love / Romantic Poetry







