Add Poetry

۔۔۔بیٹھے ہیں ۔۔۔

Poet: جاوید صدیقی By: جاوید صدیقی, کراچی

عشق و محبتوں کے بت بنائے بیٹھے ہیں
اپنی جیتی جاگتی زندگی کو بھلائے بیٹھے ہیں

اُن کی یادوں، خیالوں کو اپنائے بیٹھے ہیں
ورق پر لکیروں سے تصویر بنائے بیٹھے ہیں

ان کی چاہت میں اسقدر دیوانے بیٹھے ہیں
اپنی چاہت کو پہلوؤں میں چھپائے بیٹھے ہیں

اپنی زلفوں کو پھیلاکر جب وہ آکر بیٹھتے ہیں
اپنےحسن کے نور کو مجھ سے چھپائےبیٹھے ہیں

اے ریاض !وہ لمحات ہرگز بھلائے نہیں بھولتے
جو ان کے ساتھ گزرے وہ ساتھ لیئے بیٹھے ہیں

((نوٹ: شاعری میں اپنا نام ریاض استعمال کرتا ہوں ))
 

Rate it:
Views: 353
17 Dec, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets