Add Poetry

تم بولو کیا کرتی تھی؟

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL , Gujranwala

دردِ فراق کے سالوں میں
محبت کے ملالوں میں
خود سے باتیں کرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟
میں تو آہیں بھرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟

جب سورج شام کو ڈھلتا تھا ، میں ویرانوں میں نکل جاتا تھا
رو رو کے تری یادوں میں ، نصف شب میں لوٹ آتا تھا
میں تھوڑا تھوڑا مرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟
میں تو آہیں بھرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟

خاموشیوں کے پہن کے کپڑے ، میں اُکتایا ہوا رہتا تھا
بس کوئی نہ مجھ سے بات کرے ، سب سے میں یہ کہتا تھا
بے وجہ سب سے لڑتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟
میں تو آہیں بھرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟

ساری ساری رات میری ، کروٹوں میں گزر جاتی تھی
نیند بھی اِک پل کو ہائے ! میری آنکھوں میں نہ آتی تھی
ہجراں میں سکون ہرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟
میں تو آہیں بھرتا تھا ، تم بولو کیا کرتی تھی؟

Rate it:
Views: 569
22 Aug, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets