تیرے بن اب داستانِ زندگی کے دور کیا
کیسی منزل,کیسے رستے,کیا سفر,موڑ کیا
ساری کلیاں,سارے گل اور خوشبو پھیکے ہیں
کون تتلی,کون بلبل,کیسی قمری,مور کیا
بے اجازت دل تو کیا,گھر میں کبھی آتا نہیں
میں مہذب شخص ہوں,سمجھا ہے مجھ کو چور کیا
کوئی اہلِ عقل ہو تو اک خموشی بہت ہے
کوئی سمجھے ہی نہیں تو کیا خموشی,شور کیا؟
پانچ کافوں کے توسط سے تعریف دی جیئے
کون؟کیوں؟کیسے؟کہاں سے؟ اور کیا؟
زور چلتا ہے وہاں,جہاں زور چلتا ہو کرم
سامنے جب یار ہو چلتا ہے پھر زور کیا؟