جانے کیا کیا بھول گئ ہوں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, moscowجانے کیا کیا بھول گئ ہوں
اپنا بھی نام بھول گئ ہوں
کون سی گلی سے آئی ہوں
گھر بھی اپنا بھول گئ ہوں
اپنے ہی ملک میں پرائی ہوں
اپنا پرایا بھول گئ ہوں
کس نے کب کہاں کیسے چھوڑا
ہر اک سے ناطہ بھول گئ ہوں
ہجر کی راتیں یاد ہیں مجھکو
وصل کے لمحے بھول گئ ہوں
اک چہرہ ہی یاد ہے مجھکو وشمہ
میں تو اپنے کو بھول گئ ہوں
More Love / Romantic Poetry






