Add Poetry

دل میں جاگی اُن کی الفت کی تڑپ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Manila

دل میں جاگی اُن کی الفت کی تڑپ
سب سے عالی شان دولت کی تڑپ

ذکرِ سرکارِ دوعالم کرتی جا
دل میں نہ رکھ کچھ بھی شہرت کی تڑپ

ہے مدینہ رشکِ گل زارِ جناں
کیوں کروں میں باغِ جنت کی تڑپ

روتے روتے دل جو سجدے میں گری
آنسوؤں کی پھر کرامت کی تڑپ

حرص نہ رکھ ظاہری آرام سے
دل میں ہو بس ماں کی خدمت کی تڑپ

عمر بھر کا ساتھ ہے تیرا مرا
شہر الفت کی مسافت کی تڑپ

اے وشمہ نعت لکھنے کی لگن
کس قدَر دل کش ہے مدحت کی تڑپ

Rate it:
Views: 43
03 Nov, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets