جیت تیری ہوچکی ہے
ہار میری بن کر آجا
واسطہ چاہت کا میری
میری الفت بن کے ٓا جا
زندگی میری خزاں ہے
بن کے آ۔ بادِ بہاری
دل کی دھڑکن ڈھونڈتی ہے
دل کی دھڑکن بن کر آ جا
پیار کی تجھ کو قسم ہے
پیار پیکر بن کر آجا
بے قراری دور کر دے
جاں کی فرحت بن کے آ جا
منتظر ہوں ،مضطرب ہوں
اب تو آ بن کے سکوں تو
جیت تیری ہوچکی ہے