فریب نظر تابندگیٴحسن کو اور بڑھا
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadفریب نظر تابندگیٴحسن کو اور بڑھا
گرد زمانہ چہرے سے اڑ جا
وقت کی راھگزر کے آثار ھیں رخ پر
اے وقت تو کہیں رستہ بدل جا
شبنم سے دھل کے پھول نکھرے جیسے
اے حسین خواب تو بھی نکھر جا
چاندنی میں چمکتا ہے سنگ مرمر کا تاج
تو ممتاز کی طرح دبے پاوٴں چلی آ
خزاں سی اداسی ہے چاروں طرف
تو رنگینی بہار بن کے چلی آ
میری نظریں تراشیں پتھر کو اسطرح
تو مر مر کی سلوں سے نکل کر چلی آ
More Love / Romantic Poetry






