پھر روح کو یہ کیسی شکایت سی ہوگئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

ہم کو تو آ پ سے کوئی نسبت سی ہوگئی
دل کہہ رہا ہے تم سے محبت سی ہوگئی

کچھ اسِ طرف بھی آپ کی نظر کرم رہے
دیکھو ذرا کہ آپ سے چاہت سی ہوگئی

دل میں چھپاوْں یا میں تمہیں دیکھتی رہوں
آنکھوں کو دل سے گویا عداوت سی ہوگئی

دل بھی دیا ہے جان بھی دے دی ہے آپ کو
پھر روح کو یہ کیسی شکایت سی ہوگئی

Rate it:
Views: 435
23 Feb, 2016
More Love / Romantic Poetry