Add Poetry

!!!کون کہتا ہے تجھے بھلا دیا هم نے

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب, پاکستان

کون کہتا ہے تجھے بھلا دیا ہم نے
سچ یہ کہ خود کو بھلا دیا ہم نے

تھک کے بے حسی کی دنیا میں بہت
احساس اپنا بھی سلا دیا ہم نے

لکھا تھا لفظ محبت بھی کبھی
آنسو اپنے سے مٹا دیا ہم نے

اناء پرست، انتہاء پرست بھی تھے
خود کو خود ہی گنوا دیا ہم نے

رکھنا تھا چھپا کے جو راز بھی خود سے
آنکھوں سے سب کو سنا دیا ہم نے

اپنا بنا لیں تو سدا ساتھ رہو گے؟
لو خود کو بھی تمہارا بنا دیا ہم نے

بڑھتی ظلمت میں اپنے حصے کا چراغ
بجھ کے خود بھی جلا دیا ہم نے

اپنی ذات میں رکھتے تھے اشکوں کا طوفاں
ضبط لازم تھا سو چھپا دیا ہم نے

کچھ نہ دکھا تو خدا نظر آیا
کچھ نہ سوجھا تو ہاتھ پھیلا دیا ہم نے

محبت میں واجب ہی نہیں اناء کا ہونا
حال اپنا تجھے سنا دیا ہم نے

وہ جو رکھتے تھے بہت ضبط عنبر
سنا کے اپنی انہیں رولا دیا ہم نے.

Rate it:
Views: 390
10 Apr, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets