روگ تو ایسا لگا ہے مجھ کو
کہ دل کرتا ہے خود کو توڑ لیا کروں
جب میرا دل نہ مانے تو اس دل کو سزا دیا کروں
میں لاکھ کوشش کرتی رہ جاؤں
مگر میرا دل کہے کہ ایسا نہ کیا کرو
دل کہتا ہے مجھے تکلیف نہ دیا کرو
دل کہے کہ مجھے پاگل نہ کیا کرو
دل کہے کہ مجھے نہ تڑپایا کرو
دل کہے کہ مجھے نہ رلایا کرو
دل کہے کہ مجھے دھڑکنے دیا کرو
دل کہے کہ مجھے کسی کی دھڑکن سے جڑنے دیا کرو
دل کہے کہ مجھے اتنا بے چین نہ کیا کرو
دل کہے کہ مجھے اتنا بے چین نہ کیا کرو
بس دھیرے دھیرے مجھے اپنا عشق سنایا کرو
میں عشق بن کر اس کے دل کو بھی دھڑکا دوں گا
تمھیں روگ سے دور لے جاؤں گا
جہاں تم ہو گی ور وہ ہو گا
وہ تم سے آنکھیں بھی ملا دے گا
اور اس کی آنکھوں میں محبت ہو گی تمہارے لئے