بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
دلِ پرنور میں جلی شمع ہدائیت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
پھر اندھیر سے کیا ڈر عنائیت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
عشقِ مصطفٰیؐ میں بجا دو ہر طرف عظمتِ مصطفٰیؐ کے ترانے
اہلِ دنیا سے کیا ڈر کائنات جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
مٹا دو کفر کو ،لہرا دو ہر طرف دینِ مصطفٰیؐ کے علم
جہانِ توحید ہے ہمارا نسبت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
آسمانِ سخن پر ہیں درخشاں اصنافِ سخن چار سو پر
ماند ہیں سب، جلوہ افروز نعت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
افقِ ایمان پر جھومتا ہے جہاں پی کر جامِ عشقِ مصطفٰیؐ
دلِ عاشقاں سے بیان مدحت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
فلکِ شفاعت پر ہیں تاباں رحمتِ مصطفٰیؐ کےستارے
پھر محشر سے کیا ڈر ،شفاعت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
دربارِ مصطفٰیؐ میں ہو بیاں چشمِ تر سے توبہ تو ،حضوری
پھر نارِ جہنم سے کیا ڈر، جنت جب پیارے مصطفٰیؐ کی ہو
صلی اللہ علیہ وسلم