Add Poetry

‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

Poet: غلام عباس ساغر By: غلام عباس ساغر, London

‎سرد ہوائیں چل پری اشقو ں نے طوفان مچایا ہے
‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

‎کتابوں میں رکھے پھول پھر سے مہک اٹھے
‎رُخ تیرا ہی ہر آئینے میں سمایا ہے
‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

‎ خط خیال ،یاد اور یہ انتظار کب تک
‎اے بے رحم کیوں اتنا مجھے ستایا ہے
‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

‎پتوں کی آہٹ بھی چبھتی ہے دل کو
‎موسم کو کس نے رستہ میرے گھر کا دکھایا ہے
‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

‎زندہ ہوں تو بس تیری ہی امید پر ساغر ؔ
‎دل میں فقط تجھے ہی بسایا ہے
‎اب تو لوٹ آؤ جانا کہ دسمبر آیا ہے

Rate it:
Views: 22
15 Jun, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets