"بازی "
Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgaryدل کی بازی لگی تو مات میری ہی تهی
تجھ کو تهی جیتنے کی عادت اور مجھے تجھ سے ہار جانے کی
چلو! اس جیت، ہار کی بحث میں کیا پڑا ہے ؟
ایک بازی اور لگاتے ہیں
اک بار پھر تم جیت جانا، ہم پهر بصد شوق ہار جائنگے
چلو! اک بار پھر دل کی بازی لگاتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






