Add Poetry

بہار میں بھی خزاں ملی ہے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

بہار میں بھی خزاں ملی ہے
یہاں ملی ہے وہاں ملی ہے

ملا غمِ ہجر وصل میں بھی
وفا یہ ہم کو کہاں ملی ہے

خرید لیتے وہاں سے کچھ ہم
ہمیں تو خالی دکاں ملی ہے

میں اس لیے آیا ہوں یہاں پر
ادھر مری جانِ جاں ملی ہے

میں بے وفا تو نہیں ہوں لیکن
مہ جبیں وہ کہاں ملی ہے

سکون ملتا نہیں کہیں پر
کہ شہر اپنے اماں ملی ہے

چلو خدا کی کریں عبادت
عشاء کی اب اذاں ملی ہے

نصیب میرے برے نہیں ہیں
حسین لڑکی جواں ملی ہے

ملا ہوں دو سال بعد ان کو
دعائیں کرتی اماں ملی ہے

خرید لی ہے گھڑی تو مہنگی
خلوص سے ارزاں ملی ہے

نہیں ہے شہراد کوئی ساجن
مجھے محبت کہاں ملی ہے

Rate it:
Views: 126
02 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets