Add Poetry

تیرے ہونٹوں کے تبسم کی دعا ہو جانا

Poet: دیا جیم مشاعرہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

تیرے ہونٹوں کے تبسم کی دعا ہو جانا
اور پھر آنکھ جھپکتے ہی فنا ہو جانا

تم چلو آج کی خواہش پہ تو ملنے آؤ
اور پھر چاہو تو تم پھر سے جدا ہو جانا

تیری آنکھوں میں کسی یاس کا پانی بن کر
تیری ہستی پہ مجھے آج فنا ہو جانا

حوصلہ دل میں رہے ،پیار نبھانا ہے کٹھن
پیار ہو جائے تو دشمن پہ فدا ہو جانا

چوم لو آج محبت سے مرے گالوں کو
وقتِ آخر ہے مجھے آج جدا ہو جانا

میرے محبوب محبت میں سدا تیرے لئے
اچھا لگتا ہے مجھے دستِ دعا ہو جانا

تجھ سے اظہارِ محبت کا سلیقہ یہ ہے
ہم کو ہر حال میں ہر غم کی دوا ہو جانا

شوخ نظروں سے وہ تکتا ہے بہاریں اپنی
پھر بھی چاہے وہ مری بادِ صبا ہو جانا

وہ جو اترے کبھی دل میں ترے خوشبو بن کر
وشمہ اس باغِ بہاراں کی ہوا ہو جانا
 

Rate it:
Views: 735
01 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets