جھکی جھکی سی نظر
Poet: Kaifi Azmi By: Ubaid Shah, Lahorجھکی جھکی سی نظر بےقرار ہے کہ نہیں
دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
تو اپنے دل کی جوان دھڑکنوں کو گن کے بتا
میری طرح تیرا دل بےقرار ہے کہ نہیں
وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے
اس اک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں
تیری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو
تجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں
More Love / Romantic Poetry






