Add Poetry

سدا اجلے خیالوں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

سدا اجلے خیالوں میں تمہارا عکس دیکھا ہے
محبت کے گلابوں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

نصابِ زندگانی میں بہت ہیں تلخیاں لیکن
وفا کی ان کتابوں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

بہت ہی دلنشیں ہے یہ ثقافت میری دھرتی کی
یہاں رکتی بہاروں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

تمہارے نام سے میری ہر اک شب جگمگاتی ہے
کہ سورج ،چاند ،تاروں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

کبھی دیکھا تمہیں میں نے گلوں کی ڈال پر کِھلتے
کبھی خوشبو کے خوابوں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

تمہاری ذات اے وشمہ وفا کا اک جزیرہ ہے
سمندر کے کناروں میں تمہارا عکس دیکھا ہے

Rate it:
Views: 430
24 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets