Add Poetry

عشق پر ہجر کا کیسا ہے یہ چکر مجھ کو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

 عشق پر ہجر کا کیسا ہے یہ چکر مجھ کو
مر مٹی پر نہ ملی وصل کی چادر مجھ کو

میں نے چاہا تھا اسے ٹوٹ کے چاہوں لیکن
وہ چبھو تا رہا ہر زخم پہ نشتر مجھکو

میری پرواز پہ سرحد کی نہ بندش ہوتی
۔۔کاش اللہ بنا دیتا کبوتر مجھ کو

کوئی دشمن تو نہیں دوست ہی ہو سکتا ہے
جس نے بھی پیٹھ پر مارا ہے یہ خنجر مجھ کو

میں دلو ں جان لٹا سکتی تھی اس پر لیکن
نہ ملا کوئی مرے قد کے برابر مجھ کو

آج بھی ڈھونڈتی پھرتی ہوں میں صحراؤں میں
کاش مل جائے کوئی پیر قلندر مجھ کو

میں کوئی راہ کا پتھر تو نہیں ہوں وشمہ
اس طرح سے نہ لگا یار تو ٹھوکر مجھ کو

Rate it:
Views: 97
18 Jun, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets