غزل ( دل مگر آپ ہی کی سنتا ہے)
Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiگفتگو ہر کسی کی سنتا ہے
 دل مگر آپ ہی کی سنتا ہے
 
 گونجتے ہیں سماعتوں میں آپ
 دل کہاں پھر کسی کی سُنتا ہے
 
 یوں ہی خاموش تو نہیں لوگو!
 کون اُس آدمی کی سنتا ہے
 
 اس کو خوش خبریوں پہ اندیشے
 وہ بس آزردگی کی سنتا ہے
 
 کچھ تو شاعر سے بھی کلام جناب!
 ہر کوئی شاعری کی سنتا ہے
 
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 