Add Poetry

لمحہ لمحہ پھر حزیں ہونے لگا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائشیا

لمحہ لمحہ پھر حزیں ہونے لگا
تیرے جانے کا یقیں ہونے لگا

آپ کے ہونٹوں کو چھو کر دیکھ لوں
عشق تو مجھ کو نہیں ہونے لگا

درد بن کر یاد کا دیکھو ذرا
میرے اندر وہ مکیں ہونے لگا

پاؤں سے نکلی زمیں تو ایک دم
آسماں میرے قریں ہونے لگا

وہ فرشتہ جب نظر آیا نہیں
آدمی کا پھر یقیں ہونے لگا

عشق مہکا مشک بن کر چار سو
عشق کا جلوہ کہیں ہونے لگا

Rate it:
Views: 262
17 Aug, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets