مجھے جینے کا سہارا کر لو

Poet: Imran Nazeer By: Imran Nazeer, Gujranwala

 مجھے جینے کا سہارا کر لو
ساتھ میرا پھر تم گوارا کر لو

خطائیں سب بھلا دو میری
ساتھ میرے ہی تم گزارا کر لو

یہ دل جو سنبھالے پھرتے ہو
اسے پھر سے تم آوارہ کر لو

وہ جو رہ گیا دیکھنا باقی
اس کا بھی اب تم نظارہ کر لو

وقت دو اپنا مجھے سارا اور
آنکھوں کا اپنی تم تارا کر لو

جو چاہتے تھے، مل چکا سب
رشتوں سے اب تم کنارہ کر لو

جب بھی بلانا ہو چاہت سے
بس میری طرف تم اشارہ کر لو

مجھے کہہ دو اپنا پھر اور
محبت میں پھر تم خسارہ کر لو

توڑ دو پرانے سب رشتے ناتے
خود کو پھر سے تم ہمارا کر لو

مطلب یہ کہ مجھ سے عمراؔن
وہ پہلا سا عشق تم دوبارہ کر لو

Rate it:
Views: 882
28 Feb, 2021