وہ لمحے کتنے اچھے تھے
جب دنیا سے بے نیازھم
ھر پل خوش رھتے تھے
مجھ کو یاد نہیں پڑتا کہ
اپنی ماں کومیں نے کبھی افسردہ سا دیکھا ھو
ماتھے پر کوئی اک شکن
باتوں میں کوئی رنج و الم
لیکن
ممکن ھی نہیں کہ وہ اس دنیا میں رھتے ھوئے
دکھ کی رات میں نہ ڈوبی ھو
ممکن ھی نہیں اُس کو بھی کبھی کسی ذات نے توڑا نہ ھو
رخسار پہ آنسو سے نگیں اُس کے کبھی سجے نہ ھوں
کیسا وقت تھ وہ لاعلمی ک
جب میری ماں مجھ سے دکھوں کو چھپاتی تھی
اور میں اس خوشفہم دنیا میں دکھ پڑھنے سے بالا تھی