آ کر قریب اتنا کیوں دور جا رہے ہو
Poet: Gulzareen Pasha Zareen By: Gulzareen Pasha Zareen, Kallar Syedanآ کر قریب اتنا کیوں دور جا رہے ہو
من میں مچا کے ہلچل حضور جا رہے ہو
کتنے حسیں تھے منظر تیری شراکتوں میں
کیوں کر کے میری آںکھیں بے نور جا رہے ہو
جتنے تھےخواب دیکھے تیرے ملن سے پہلے
سارے وہ میرے سپنے کر چور جا رہے ہو
باندھے تھے تم نے کتنے عہد و پیمان ہم سے
پھر توڑ کر کیوں سارے دستور جا رہے ہو
یہ جانتے ہو تم بن زریں نہ جی سکے گا
جینے پہ کر کے پھر کیوں مجبور جا رہے ہو
More Love / Romantic Poetry






