آؤ پاس ہمارے، پاس آ کے تو دیکھو
ہم دل لگا چکے، تم دل لگا کے تو دیکھو
تمہیں کس شان سے رکھیں گے دل میں
ہمارے دل کے مہمان تم بن کے تو دیکھو
تمہارے دل کو بخش دیں گے رونق
ہمیں اپنے دل میں زرا بٹھا کے تو دیکھو
امنگیں تمہارے دل کی جگا چلے ہم
اب ان کو تم سُلا کے تو دیکھو