Add Poetry

آباد کر یا مجھ کو ویران کر

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

خود کو تو فریبِ داستان کر یا مجھ کو شادمان کر
اب تیرے زیرِ دست ہیں آباد کر یا مجھ کو ویران کر

آ بیٹھے تیری کشتی میں واپسی کی راہیں بُھلا کر
لے چل ساحل کی طرف نا خدا یا سُپردِ طوفان کر

نفس بےاختیار کی طرح اس سفر پر کچھ احتیار نہیں
سانس میں سماکر مُعطرکر مجھ کو یا سفربےخُمار کر

کُھونٹے سے تیرے ہیں بندھے بِنا تجھ کو جانے
اب اپنی صبح شام میرے نام کر یا مجھ کو بےدام کر

ہوئے رخصت دعاؤں کے حصار تیرے نام جُڑ کر
اب تو قابلِ احترام کر یا پھر مجھ کو بے مقام کر


 

Rate it:
Views: 676
14 Mar, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets