آج آیا ہوا مہمان نہ جانے پائے
Poet: ابن مفتی - سید ایاز مفتی By: ابن مفتی - سید ایاز مفتی , Houston TX USAجانِ جاں دیکھ کہ انجان نہ جانے پائے
رائیگاں پھر مرا اعلان نہ جانے پائے
میری سرکاروہاں جائے بسانے بستی
جس جگہ کوئی بھی انسان نہ جانے پائے
پھر کمر کس لی ہے دلدا ر کےکوچے کی طرف
یہ جھکاؤ ترا میلان نہ جانے پائے
عشق بھی کرنا ہے کافر سے مگر یاد رہے
دیکھنا دولت ِ ایمان نہ جانے پائے
وسوسہ ہر گھڑی ہر آن پریشان کرے
اب جو آئے تو یہ شیطان نہ جانے پائے
بن گیا ابر کرم دیکھ ارادہ مفتی
آج آیا ہوا مہمان نہ جانے پائے
More Love / Romantic Poetry






