Add Poetry

آج پھر تیرے بنا رات ہے ڈھلنے والی

Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

خار زاروں میں مسافر کی طرح زیست مری
چل رہی ہے کسی انجان سی منزل کی طرف
جس میں ناکامیء الفت کے سو ا کچھ نہ ملا
لوٹ جاتی ہے نظر پھر اسی محفل کی طرف

سوچتا ہوں کہ محبت کے یہ ایاغ مرے
تیری آنکھوں کی شرابوں سے ہیں کتنے خالی
تیری آغوش سے مہکا نہ شبستاں میرا
آج پھر تیرے بنا رات ہے ڈھلنے والی

ایک موہوم سی امید رفاقت بھی نہیں
اب نہ لوٹیں گے وہ گزرے ہوئے ایام کبھی
جس نے بخشی تھی محبت کی مجھے پہلی کرن
اب نہ آئے گی وہ بیتی ہوئی اک شام کبھی

بارہا چاہا بھلا دوں تجھے فرقت میں مگر
یاد ہر لمحہ مجھے تیرا خیال آتا ہے
جیسے اگتے ہیں بیابانوں میں خود رو پودے
شب کی تنہائی میں یوں تیرا خیال آتا ہے

اب ستاروں کی بھی بارات ہے چلنے والی
آج پھر تیرے بنا رات ہے ڈھلنے والی

Rate it:
Views: 1318
23 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets