آج یہ دل کیوں پھٹ جانے پہ تل گیا ہے
Poet: مظہر اقبال گوندل By: مظہر اقبال گوندل , Karachi
خدایا عید کے دن تو بخش دینا بنتا تھا تیر
آج یہ دل کیوں پھٹ جانے پہ تل گیا ہے
نہ کچھ قرباں ہو نہ آنکھ روئی دل بھی ساکن ہے
مگر احساس ہر لمحے میں جل جانے پہ تل گیا ہے
عبادت تھی فقط عادت نہ دل سجدے میں جھکتا تھ
یہی غفلت مجھے اب تو بدل جانے پہ تل گیا ہے
نمازیں تھیں فقط رسمیں زباں پر ذکر بے معنی
مگر اندر کا خالی پن مچل جانے پہ تل گیا ہے
کفن باندھے ہوئے پھرتے ہیں خواہش کے جنازے اب
کوئی وعدہ کوئی سچ بھی تو پل جانے پہ تل گیا ہے
خُدا کی یاد میں دل نرم ہو تو عید بنتی ہے
یہ کیا جشنِ ہوس ہے جو بہل جانے پہ تل گیا ہے
مظہرؔ یہ دنِ قرباں ہے بدن کا خوں نہیں کافی
یہ دل سچّ خُدا کے در پہ جل جانے پہ تل گیا ہے
More Love / Romantic Poetry






