Add Poetry

آجاؤ کہ پھر بارِدگر آگ لگی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

درپیش ہے پھر مجھ کو سفر آگ لگی ہے
جل جائے نہ میرا یہ نگر آگ لگی ہے

تنہائی کےصحراؤں میں جل جاؤں نہ تنہا
آجاؤ کہ پھر بارِدگر آگ لگی ہے

اس سے بھی نہیں مجھ کو یہ شکوہ نہ شکایت
جب اپنے خیالوں کے نگر آگ لگی ہے

اس بار بھی ہے میرا سخن اس کا نشانہ
الفاظ میں پھر زیروزبر آگ لگی ہے

اک شعلہ ہے حسرت ہے تری یاد کا بادل
برسات ہے یادوں کی مگر آگ لگی ہے

ہوجائے نہ اس بار خزاں میرا مقدر
مغموم ہیں سب برگ و شجر آگ لگی ہے

جل جائے نہ منظر یہ کہیں شام سے پہلے
کچھ دیر تو ، تو پاس ٹھہر، آگ لگی ہے

بیٹھی ہوں خیالات کی جس سیج پہ وشمہ
یخ بستہ ہواؤں کا نگر آگ لگی ہے

Rate it:
Views: 269
14 Dec, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets