آخری خط ۔۔۔

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

چند
بے حیثیت سطریں
تمہارے نام لکھی ہیں
انہیں سنبھال کر رکھنا
ابھی مصروف ہوتے ہو
تمہیں فرصت نہیں ملتی
کبھی مل جائے جو تمہیں
تمہیں ہم یاد آجائیں
تمہیں میری ضرورت ہو
تو اس کو کھول کر پڑھنا
لکھی تحریر میں جذبے ہونہی محفوظ رہتے ہیں
مگر
لمحے
یہ جو اب ہیں
نہیں پلٹا سکو گے تم

Rate it:
Views: 487
23 Aug, 2013
More Love / Romantic Poetry