Add Poetry

آدھی رات گزر چکی ہے (1)

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

آدھی رات گزر چکی ہے
مگر میں جاگ رہا ہوں
تری یادوں کے ساتھ
ترے خیالوں کے ساتھ
ملاقات جاری ہے
ابھی بات جاری ہے
کچھ شکوے ، کچھ شکایتیں
کچھ محبتیں ، کچھ نفرتیں
امتیاز کر رہا ہوں
لکیریں پڑھ رہا ہوں
ستارے چمک رہے ہیں
ستارے مسکرا رہے ہیں
مگر چاند اُداس ہے
مجھے اُداس دیکھ کر
دیکھو صحرا اُداس ہے
میری پیاس دیکھ کر
سب غمزدہ جو ہیں
سب رو رہے ہیں
مگر میرے غم پہ
مگر میرے حال پہ
اپنے غم بھلا کے
سارے ہی دیکھ لو
آنسو بہا رہے ہیں
نہال کے ملال پہ
آدھی رات گزر چکی ہے
مگر میں جاگ رہا ہوں
 

Rate it:
Views: 319
07 Jul, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets