آدھی رات گزر چکی ہے (2)
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwalaافسانے لکھ رہا ہوں
ترانے لکھ رہا ہوں
میں اپنے درد کے
میں اپنے غموں کے
نگاہوں میں خماری ہے
نیم کھُلی آنکھیں میری
تری تصویر کو جاناں!
دیکھ رہی ہیں مسلسل
رو رہی ہیں مسلسل
میری بیچاری آنکھیں
نیندوں کی طلب گار
مجھے ایسا لگتا ہے نہال
جیسے میں بھاگ رہا ہوں
اپنے آپ سے
ترے خواب سے
آدھی رات گزر چکی ہے
مگر میں جاگ رہا ہوں
More Love / Romantic Poetry






