آرزوئیں جب مرتی ہیں
Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attockآرزوئیں جب مرتی ہیں
آنکھیں یہ برستی ہیں
دکھ درد کے ماروں کی
دھڑکنیں پھسلتی ہیں
تنہائ کے اس عالم میں
راتیں بھی جگتی ہیں
دھواں دھواں چہرے سے
نیندیں بھی ﮈرتی ہیں
زندگی سنور جانے کی
حسرتیں جب ہنستی ہیں
جی اٹھتی ہیں قبریں بھی
اولادیں تلاوت جب کرتی ہیں
More Love / Romantic Poetry






