Add Poetry

آنکھوں میں تیرا چہرہ

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

آنکھوں میں تیرا چہرہ بسائے بیٹھے ہیں
تجھ سے ملنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں

تم کیا جانو مجھے تم سے کتنی محبت ہے
ہم اس دل میں تیرا پیار چھپائے بیٹھے ہیں

شاید جیتے جی تیرا دیدار نصیب ہو جائے
کب سے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے بیٹھے ہیں

کسی غیر سے نہیں کوئی شکوہ گلہ
ہم تو اپنے پیاروں کے ستائے بیٹھے ہیں

کیا حال بنا رکھا ہے پوچھتے ہیں دوست اصغر
تیری جدائی کے زخم زمانے سے چھپائے بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 890
08 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets