آنکھیں
Poet: Qayyum Naz By: Qayyum Naz, Lahoreہیں زمانے بھر میں ممتاز تیری آنکھیں
انجمن میں خوشیوں کا ساز تیری آنکھیں
اب تو آنکھوں آنکھوں میں رات کٹتی ہے
رہتی ہیں نگاہ میں نیم باز تیری آنکھیں
کانوں کو اکثر ان کے تعاقب میں دیکھا
جادو بھری رکھتی ہیں آواز تیری آنکھیں
جس نے دیکھی ہیں ہوش کہاں قابو اسکے
صورت انساں میں چشم شہباز تیری آنکھیں
اکثر نیم بیداری کی حالت ہوتی ہے ان میں
کسی شاعر کا خواب لگتی ہیں ناز تیری آنکھیں
More Love / Romantic Poetry






