آنکھیں ہیں قاتل نگاہیں ہیں قاتل
آنکھوں سے مچلتی ادائن ہیں قاتل
تری سرخ آنکھیں سزا بن گئی ھے
مجھے دیکھو نہ ایسے سزائں ہیں قاتل
لہو بن کر آنکھوں سے گرتے ہیں آنسو
میں دشمن ہوں ترا یہ کہتے ہیں آنسو
تو نے کیا سمجھا تو ہی غم زدہ ہے
تری فرقت میں آج بھی بہتے ہیں آنسو
یہ آنکھین دلوں میں بجاتی ہے دفلی
یہ آنکھیں کبھی تو گراتی ہے بجلی
اپنی آنکھوں کو تو شربتی نہ بنا
یہی آنکھیں تو مجھکو رلاتی ہے پگلی
جب تری آنکھیں کھلے تو نشا ہی نشا ہے
آنکھییں جھک کر اٹھے تو سزا ہی سزا ہے
اپنی آنکھوں سے جب تجھے دیکھتا ہوں
جیسے آنکھوں میں تری حیا ہی حیا ہے
انہی آنکھوں سے کتنے افسانے بنے
آنکھیں ملتے ہی کتنے دیوانے بنے
ان آنکھوں سے کتے دریا رواں ہیں
انہی آنکھون کے ہم بھی نشانے بنے